شاہراہ قراقرم پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد جان بحق

شاہراہ قراقرم پر ٹریفک حادثہ،ڈمپر گہری کھائی میں جاگری 2 افراد موقع ہی پر جان بحق ہو گئے۔ڈمپربشام سے کوہستان داسو جارہی تھی کہ تورکمر کے مقام پر گہری کھائی میں جاگرا۔ حادثے کے نتیجے میں ڈمپر میں سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈمپر گاڑی نمبر 7281 شانگلہ بشام سے داسو کوہستان کی جانب جا رہی تھی کہ تورکمر کے مقام پر حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری اور ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں جاں بحق افراد کی نعشیں گہری کھائی سے نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پٹن کوہستان منتقل کردیں۔ جاں بحق افراد میں عثمان ولد جاوید سکنہ وزیرستان حال ڈیرہ اسماعیل خان جبکہ دوسرے کی شناخت کلاش میر ولد نوشیرسکنہ پالس حال مانسہرہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں نعشوں کو ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس اوربلخصوص ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شاہراہ قراقرم پر سفر کرنے کے دوران نہایت احتیاط سے سفرکریں۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed