سلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث پارلیمنٹ ہائو س کی مختلف چھتیں ٹپکنے لگیں، جس سے عمارت کے اندر کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق چھت ٹپکنے کے باعث سینیٹ ہال کے سامنے لابی میں فرش پر پانی کھڑا ہوگیا، جس پر عملے نے پانی روکنے کے لئے ڈسٹ بن رکھ دی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے چیمبر کی چھت بھی ٹپک پڑی جبکہ ان کے پی ایس او کے کمرے میں بھی پانی جمع ہونے پر ڈسٹ بن رکھ دی گئی،پانی کے باعث بلاول بھٹو زرداری کے چیمبر کا فرش بھی خراب ہونے لگا ہے۔







