جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصلہ آیا ہے،یہ بہت پہلے آجانا چاہیے تھا۔ پارلیمنٹ ہائو س میں میڈیا سے گفتگو میںبانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ احتجاج کا فیصلہ پی ٹی آئی کا اپنا ہے جاری رکھتے ہیں یا ختم کرتے ہیں۔







