پروفیسر ڈاکٹر نوشین نور کا برطرفی نوٹس معطل ‘ کارروائی سے روک دیاگیا

پشاور ہائیکورٹ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نوشین نور کے خلاف ایم ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ برطرفی کے نوٹس پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ان کے خلاف انضباطی کارروائی روک دی۔کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزارہ کی جانب سے حبیب انور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل نے مقف اختیار کیا کہ ایم ٹی آئی نے ایسے قواعد وضع کر رکھے ہیں جن کے تحت آٹھ سال تک ترقی نہ پانے والے فیکلٹی ممبران کو ملازمت سے برخاست کیا جاسکتا ہے، تاہم ان قواعد کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔حبیب انور ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ فیکلٹی ممبران کی ترقی کے وقت ایم ٹی آئی متعلقہ امیدوار کی بروقت جانچ پڑتال نہیں کرتا، لیکن آٹھ سال مکمل ہونے کے بعد اسی بنیاد پر امیدواروں کو نوٹس جاری کرکے ملازمت سے برخاست کرنے کی کارروائی شروع کردی جاتی ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایم ٹی آئی کا مذکورہ نوٹس معطل کرتے ہوئے فریقین کو ڈاکٹر نوشین نور کے خلاف مزید انضباطی کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے ڈین اور بورڈ آف گورنرز لیڈی ریڈنگ ہسپتال سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed