نادرا اور نیشنل فارنزکس ایجنسی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

نادرا اور نیشنل فارنزکس ایجنسی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے،یادداشت کے مطابق شناخت کے تحفظ اور فارنزک سرگرمیوں میں بہتری لائی جائے گی ،دونوں ادارے شناخت، بائیومیٹرک اور فارنزک کے شعبوں میں مل کر کام کریں گے جبکہ فریم ورک کے تحت ایک دوسرے کی صلاحیتوں اور مہارتوں سے فائدہ اٹھایا جائے گا،

مفاہمتی یادداشت میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جرائم کی تحقیقات اور نفاذِ قانون کی سرگرمیوں کو موثر بنانے میں مدد ملے گی،پیچیدہ معاملات میں شناخت کی تصدیق اور فارنزک تک رسائی کو آسان بنایا جائے گا جس سے قومی سلامتی، امن و امان کے قیام اور نظامِ انصاف کی سرگرمیوں میں مدد ملے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed