اسلام آباد کے علاقہ مدینہ ٹائون میں بارش کی وجہ سے مکانی کی چھت گرنے کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثہ بارش کے دوران پیش آیا ، میاں بیوی کو فوری طور پر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔مرنے والوں کی عمریں 50 سے 60 سے درمیان تھیں، چھت گرنے سے ایک 18 سالہ لڑکی بھی زخمی ہوئی جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ گھر کی چھت مٹی اور گارڈرز سے بنی ہوئی تھی۔ مسلسل بارش کے باعث چھت کمزور ہو گئی جس سے حادثہ پیش آیا۔







