بالوں کے گرنے کے مسئلے سے پریشان افراد کے لیے بڑی خوشخبری

بالوں کا مسلسل جھڑنا مرد و خواتین کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، جس کے حل کے لیے کدو کے بیج ایک بہترین اور قدرتی ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ وٹامن اے، بی، سی، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور یہ بیج بالوں کی ساخت کو مضبوط اور لچکدار بناتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کدو کے بیجوں میں موجود خاص فائٹو کیمیکلز بالوں کے گرنے کا سبب بننے والے ہارمون (DHT) کی پیداوار کو روکنے میں مدد دیتے ہیں، جبکہ وٹامن ای کھوپڑی کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ کدو کے بیجوں کو روزمرہ خوراک میں شامل کرنے کے علاوہ ان کا تیل اور ہیئر ماسک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم غیر معمولی حد تک بال جھڑنے کی صورت میں ماہرِ جلد سے مشورہ ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed