بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ملک بھر کے لیے بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔نیپرا اعلامیے کے مطابق سی سی پی اے نے درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے جس کے مطابق جولائی میں درآمدی ایل این جی سے فی یونٹ بجلی 47 روپے 37 پیسے میں بنی۔درخواست میں کہا گیا کہ ایل این جی سے 77 ارب 19 کروڑ روپے کی 10.78 فیصد بجلی بنائی گئی جبکہ جولائی میں فرنس آئل سے 1.42 فیصد بجلی بنائی گئی، فرنس آئل سے 10 ارب 77 کروڑ روپے کی بجلی پیدا کی گئی۔درخواست کے مطابق پانی سے 39.81 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.91 فیصد، درآمدی کوئلے سے 14.38 فیصد اور نیوکلیئر ذرائع سے 10.10 فیصد بجلی پیدا کی گئی، نیوکلیئر ذرائع سے فی یونٹ فیول لاگت 3 روپے 2 پیسے رہی۔درخواست میں کہا گیا کہ جولائی میں ڈیزل سے بھی 3 کروڑ 10 لاکھ یونٹ بجلی بنائی گئی، ڈیزل سے فی یونٹ لاگت 54 روپے 47 پیسے رہی۔نیپرا کے مطابق سی سی پی اے کی درخواست پر سماعت 27 اگست کو ہو گی، منظوری کی صورت میں صارفین پر جی ایس ٹی سمیت 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed