مصر کا ترکیہ، سعودیہ ،پاکستان دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ

مصر نے ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے ترک ہم منصب حاقان فیدان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مصر علاقائی دفاعی معاہدے میں شمولیت کے امکانات اور اس کی تفصیلات کا جائزہ لے رہا ہے۔بدر عبدالعاطی نے کہا کہ خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر علاقائی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، مصر علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے ہونے والی کوششوں کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔اس موقع پر ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ مصر ترکی کا فطری شراکت دار ہے اور توقع ہے کہ وہ جلد باضابطہ طور پر بھی اس شراکت داری کا حصہ بنے گا۔حاقان فیدان کا کہنا تھا کہ ترکی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون کو زیادہ ادارہ جاتی اور پائیدار بنانا مقصد ہے، تاکہ خطے میں امن و سلامتی کیلئے مشترکہ اقدامات کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جاسکے۔ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث تینوں ممالک نے مشترکہ دفاعی معاہدہ کیا ہے، علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کا مقصد کسی ملک کے خلاف محاذ بنانا نہیں بلکہ خطے میں امن، استحکام اور اجتماعی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed