مسلم لیگ ن لائرزفورم کے زیراہتمام یوم آزادی کی تقریب

پشاور ہائی کورٹ بار روم میں مسلم لیگ (ن)لائرز فورم خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی صدارت فورم کے صدر کفایت اللہ خان ایڈووکیٹ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض سیکرٹری جنرل اکبر یوسف ایڈووکیٹ نے انجام دیے۔ تقریب سے صدر پشاور ہائی کورٹ بار امین الرحمن ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل اشفاق دادزئی ایڈووکیٹ، سعید خان اخونزادہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے تحریکِ آزادی کیلئے پیش کی جانیوالی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب کے آخر میں جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed