معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کے بیٹے اور پلے بیک سنگر اے آر امین چنئی میں ایک کار حادثے میں معمولی زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ائیرپورٹ جاتے ہوئے ایک دوسری گاڑی نے ریڈ سگنل کی خلاف ورزی کی اور ان کی گاڑی سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے بعد اے آر امین کو فوری طور پر کاویری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔ امین اور ان کی بہن خدیجہ رحمان نے سوشل میڈیا پر حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کو ان کی خیریت سے آگاہ کر دیا ہے جبکہ چنئی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔







