نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار کو دھاندلی نہیں کرنے دینگے، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نام لیے بغیر مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہیں، یہ ہر بار دھاندلی سے وزیراعظم اور وزیر اعلی بنتے ہیں، پیپلز پارٹی کا مقابلہ کوئی سیاسی جماعت نہیں کر سکتی ، ان کا مقابلہ ایسی جماعت سے ہے جو دھاندلی کی پیداوار ہے، آزاد کشمیر کے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کی چوری شدہ ایک ایک سیٹ واپس دلائوں گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مظفرآباد میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا آج کا جلسہ دیکھ کر لگتا ہے کہ 2 اگست کو تیر کی جیت پکی ہے، ہم تین نسلوں سے کشمیر کی جدوجہد عالمی سطح پر اٹھا رہے ییں۔بلاول بھٹو زرداری کا ن لیگ کا نام لیے بغیر کہنا تھا یہ لوگ دھاندلی کی وجہ سے اقتدار میں آتے ہیں، یہ نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں بھی دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آ جائیں گے، لیکن ہم انھیں کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کا پہلا وزیراعلی پنجاب بھی دھاندلی کی وجہ سے بنا، ان کا وزیراعظم بھی آر او الیکشن کی وجہ سے بنا، پیپلز پارٹی ان کی دھاندلی کے باوجود اقتدار میں آتی ہے، مظفرآباد میں رہنے والےآپ کی سازش کو ناکام بنادیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا جہاں عوام کے ووٹ کی طاقت سے ہمیں شکست ہوگی تو ہم اسے دل سے تسلیم کریں گے لیکن ہم چوری شدہ الیکشن کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے، چوہدری یاسین کی آبائی سیٹ پر30 پولنگ اسٹیشن پر قبضہ کرکے ٹھپے لگائے گئے، ہم چوہدری یاسین کی شکست کو قبول نہیں کرتے، میرے پاس 30 پولنگ اسٹیشنز کے ثبوت ہیں، اگر الیکشن کمیشن اس دھاندلی میں ملوث نہیں تو جن پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی ہوئی وہاں فوری ری پولنگ کروائی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed