خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشن,36دہشتگردہلاک

سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران فتنہ ا لہندوستان کے 36دہشتگرد ہلاک ہوگئے ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوااور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کئے جس میں 32دہشتگرد مارے گئے۔ 28 اور 29 جولائی کی درمیانی رات ضلع خیبرمیں انٹیلی جنس بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، ان کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز نے مختلف دہشتگرد ٹھکانوں کو موثرانداز میں نشانہ بنایا، فورسز کی اس کارروائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24دہشتگرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بھی انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کی گئیں اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 8دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ کارروائیوں میں دہشتگردوں کے زیراستعمال اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز بھی برآمد کرلی گئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کسی بھی بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردکے خاتمے کیلئے آپریشنز جاری ہیں، ان آپریشنز کا مقصد دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔دوسری جانب مٹہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 4خارجی ہلاک جبکہ ایلیٹ فورس کا ایک جوان شہیدہوگیا،پولیس نے مٹہ کے علاقے راشد سر میں اسٹریٹجک پوائنٹ پر کامیابی کے ساتھ کنٹرول حاصل کرلیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ4خوارج نے ایک مکان میں پناہ لے کر اہلِخانہ کو انسانی ڈھال کے طور پراستعمال کیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل گلفام نے جام شہادت نوش کیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن جاری رہے گا۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 36دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ بدھ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ بھارت کی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسے بھارتی پراکسی گروہوں کے خلاف جاری کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے ناگزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed