جنگ بندی کے بعد پہلی بار ایران کااردن میں امریکی اڈوں پر حملہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ دوسری جنگ بندی کے بعد پہلی بار ایران نے امریکا کے اڈوں پر حملہ کردیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ اردن میں امریکی فوجی اڈے اور سینٹکام کے مرکزکوبیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمزمیں وارننگ نظر انداز کرنے والے 3 آئل ٹینکرز کو بھی روک دیا گیا جبکہ امریکی فوج نے کہا کہ ایران کی حدود سے متعدد بیلسٹک میزائل داغے گئے جنھیں روک لیا گیا ۔ امریکی فوج کے مطابق پاسداران انقلاب نے مشرق وسطی میں امریکی اڈوں پر متعدد بیلسٹک میزائل داغے۔دریں اثناء امریکی سینٹ کام نے کہا کہ امریکا اور سعودی عرب نے عراق میں ایرانی حامی گروپوں کے ٹھکانوں پرحملے کیے جن میں ایران سے وابستہ مسلح گروہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سینٹ کام کے مطابق یہ گروہ امریکی فورسز اور سعودی توانائی ڈھانچے پرحملوں کی تیاری کر رہے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed