چین کا مزید ممالک کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

چین نے غیر ملکی مسافروں کی آمد و رفت کو مزید آسان بنانے کیلئے اپنی ویزا فری انٹری پالیسی کی توسیع اور بارڈر کنٹرول پر جدید ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کے بڑے منصوبے کا اعلان کر دیا ۔چین کی وزارتِ پبلک سیکیورٹی کے مطابق یہ نئے اقدامات ملک کو دنیا کے لیے مزید کھولنے اور بین الاقوامی وزیٹرز کے ملک میں داخلے میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے کی حکومتی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔چین کی وزارتِ عوامی تحفظ کے مطابق یہ اقدامات ملک کو زیادہ قابلِ رسائی بنانے کے وسیع منصوبے کا حصہ ہیں، جس کا مقصد غیر ملکی سیاحوں، کاروباری افراد اور دیگر مسافروں کے لیے آمد و رفت کو زیادہ سہل بنانا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق حکام ویزا فری ٹرانزٹ اور داخلے کے قوانین کو مزید بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔نئے منصوبے کے تحت ڈیجیٹل سفری دستاویزات، جیسے ای پاسپورٹ اور دیگر الیکٹرانک اجازت ناموں کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا تاکہ مسافروں کو کاغذی کارروائی اور انتظامی مشکلات کا سامنا کم کرنا پڑے۔ اس کے علاوہ مزید اسمارٹ بارڈر چینلز بھی قائم کیے جائیں گے، جن کے ذریعے اہل مسافر امیگریشن کے مراحل زیادہ تیزی سے مکمل کر سکیں گے۔چینی حکومت کا ارادہ ہے کہ ویزا، رہائشی اجازت ناموں اور دیگر امیگریشن معاملات کے لیے خدمات کو مکمل طور پر آن لائن منتقل کیا جائے، تاکہ درخواست دینے کا عمل زیادہ آسان اور تیز ہو سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed