پشاور ہائیکورٹ نے لکی مروت سے تعلق رکھنے والے لاپتہ شہری کی بازیابی کے لیے دائر رٹ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پولیس حکام اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر کے 14 روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس کامران حیات میاں خیل پر مشتمل سنگل بنچ کے سامنے وکیل صفائی نے موقف اپنایا کہ شہری پشاور جاتے ہوئے متنی کے قریب لاپتہ ہوا، تاہم پولیس نے اہلیہ کی جانب سے گمشدگی کی شکایت درج نہیں کی۔ دلائل سن کر عدالت نے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔







