آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن انتخابات کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر 6 لاکھ 41 ہزار 479 ووٹ کاسٹ ہوئے،پہلے مرحلے میں 6 لاکھ 18 ہزار 344 ووٹ درست جبکہ 23 ہزار 135 ووٹ مسترد ہوئے۔میرپور ضلع میں ٹرن آئوٹ سب سے کم 33.12 فیصد رہا،بھمبر میں 58.50 جبکہ کوٹلی میں 47.16 فیصد ٹرن آوٹ رہا،ڈسٹرکٹ بھمبر سے ن لیگ نے کلین سویپ کیا اور تینوں نشستوں پر کامیاب رہی۔ڈسٹرکٹ میرپور میں ن لیگ اور پی پی دونوں دو دو نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی،ڈسٹرکٹ کوٹلی میں ن لیگ 4 جبکہ پی پی کے نام 2 سیٹس رہیں،ایل اے ون ڈڈیال میں ن لیگ کے اظہر صدیق کامیاب ہوئے،ایل اے 2 چکسواری سے پیپلزپارٹی کے قاسم مجید 45 فیصد ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،ایل اے 3 میرپور سٹی سے پی پی کے یاسر سلطان 41 فیصد ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے،ایل اے 4 سے ن لیگ کے چوہدری رخسار 52 فیصد ووٹ لیکر فاتح قرارپائے جبکہ ایل اے 5 برنالہ سے ن لیگ کے وقار احمد نور 48 فیصد سے زائد ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے۔ایل اے 6 سماہنی سے ن لیگ کے رزاق ملک 53 فیصد سے زائد ووٹ لیکر کامیاب قراردیئے گئے،ایل اے 7 بھمبر سے ن لیگ کے طارق محمود 51 فیصد ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے،ایل اے 8 راج محل سے پی پی کے ظفر اقبال نے 52 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے،ایل اے 9 فتح پور سے ن لیگ کے عمیر نعیم 51 فیصد سے زائد ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ ایل اے 10 کوٹلی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسین 49 فیصدووٹ لیکر فتح یاب ہوئے،ایل اے 11 سہنسہ سے ن لیگ کے محمد آصف 49 فیصد ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے،ایل اے 12 چڑھوئی سے ن لیگ کے راجہ ریاست 51 فیصد سے زائد ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ایل اے 13 سے ن لیگ کے ایاز احمد 39 فیصد ووٹ لیکر کامیاب قراردیئے گئے۔







