ویسٹ انڈیز کے آل رانڈر جسٹن گریوز نے پاکستان کے خلاف ٹروبا میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔32 سالہ گریوز ریکارڈ شدہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں مسلسل پانچ میڈن اوورز میں وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔انہوں نے 27 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جو ان کے ٹیسٹ کیریئر میں پہلا موقع ہے جب انہوں نے ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہوں۔گریوز نے پہلے شان مسعود کی اہم وکٹ حاصل کی پھر بغیر کوئی رن دیے عامر جمال، علی عثمان، محمد رضوان اور وقفے کے بعد محمد عباس کو آئوٹ کر کے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔







