بیروزگاری کے باعث نوجوانوں کی بیرون ممالک منتقلی میں اضافہ

روس،جرمنی،چین جاپان عربی زبانوں کے اہمیت میں بے روزگاری کے باعث اور بیرونی ممالک منتقلی کے باعث مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔بیرونی ممالک جانے کے لیے چینی زبان۔کوریا زبان۔روسی زبان۔جرمنی زبان۔سمیت دیگر اہم ممالک کے زبانوں کو سیکھنے کا عمل تیز ہو گیا ہے پشاور میں انگلش زبان کے سیکھنے کے عمل میں کمی ا رہی ہے انگلش زبان کی بجائے دیگر زبانوں کو ترجیحات دی جا رہی ہے بیروزگاری میں اضافے کے باعث نوجوانوں کی بڑی تعداد عرب ممالک سمیت دیگر ممالک میں جا رہے ہیں جس کی لیے ان ممالک کی مادری زبان سیکھنے کے لیے شہر میں درجنوں سینٹرز کھل گئے ہیں جس میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد مختلف ممالک کی زبان سیکھ رہے ہیں۔انگلش زبان سیکھنے کے بجائے دیگر زبانوں کو سیکھنے کے عمل میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔غیر ملکی زبانیں سیکھنے کا عمل سرکاری ملازمین بھی کر رہے ہیں بعض سرکاری ملازمین بیرونی ممالک منتقل ہو رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed