اقلیتوں کے حقوق کیلئے جامع قانونی اصلاحات پر پارلیمانی تعاون پر زور

نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن فار مائنارٹی رائٹس (این ایل ڈی)کے زیر اہتمام مری میں ”پارلیمنٹیرینز کی شمولیت کے ذریعے جامع قانونی اصلاحات کے فروغ”کے موضوع پر دو روزہ قانون سازی ورکشاپ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔ورکشاپ میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ آف پاکستان سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ شرکا میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی، وزیر برائے ترقیِ نسواں سندھ، وزیراعلی سندھ کے معاونینِ خصوصی برائے انسانی حقوق اور اقلیتی امور، ویمن پارلیمنٹری کاکس سندھ کی جنرل سیکریٹری، خیبرپختونخوا اسمبلی کے پارلیمانی سیکریٹری، وزیراعلی خیبرپختونخوا کے فوکل پرسن برائے اقلیتی امور، بلوچستان اسمبلی کے پارلیمانی سیکریٹری، خواتین سینیٹرز، ارکانِ صوبائی اسمبلی اور مختلف صوبائی اقلیتی کاکسز کے اراکین شامل تھے۔

یہ ورکشاپ نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن فار مائنارٹی رائٹس (این ایل ڈی)، بیتھک، پی ایچ ایم ایم سی، کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا، ڈی ڈی اے ٹی تھرپارکر اور پیس اینڈ ڈویلپمنٹ فانڈیشن سمیت مختلف سول سوسائٹی تنظیموں کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ اس کا مقصد محروم طبقات، بالخصوص مذہبی اقلیتوں، کے حقوق کے تحفظ کے لیے پارلیمانی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اور جامع قانونی اصلاحات کو فروغ دینا تھا۔ورکشاپ کے دوران شرکا نے مذہبی اقلیتوں کو درپیش اہم مسائل پر تفصیلی غور کیا۔ ان میں مذہبی و اجتماعی املاک کا تحفظ، مسیحی پرسنل لاز میں اصلاحات، کم عمری کی شادی سے متعلق قوانین میں ترامیم، اقلیتوں کی مثر سیاسی نمائندگی، ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں مختص کوٹے پر مثر عمل درآمد، پیدائش کے اندراج، انصاف تک رسائی، نصاب میں شمولیتی اصلاحات اور صفائی کے شعبے سے وابستہ کارکنوں کے حقوق اور بہتر کام کے حالات جیسے اہم نکات شامل تھے۔

شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ ان مسائل کے حل کے لیے نئی قانون سازی کے ساتھ ساتھ موجودہ قوانین پر مثر عمل درآمد بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اقلیتی کاکسز، قائمہ کمیٹیاں، پارلیمانی سوالات، قراردادیں، نجی ارکان کے بل، اسمبلی مباحث، متعلقہ فریقین سے مشاورت اور قانون سازی کے بعد جائزے جیسے پارلیمانی ذرائع کو مثر انداز میں بروئے کار لا کر مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ورکشاپ کے اختتام پر شرکا نے بین الصوبائی پارلیمانی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، جامع قانونی اصلاحات کو آگے بڑھانے اور پالیسیوں پر مثر عمل درآمد کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed