پشاور سمیت صوبے بھر میں 4500 سے زائد قومی کارڈز کو مشکوک قرار دے کر بلاک کر دیا گیا ہے اور ویریفیکیشن کے لیے نوٹسز جاری کر دی ہے ذرائع کے مطابق زیادہ تر مشکوک پاکستانی کارڈز کو مختلف شکایات پر بلاک کیا گیا ہے جبکہ بعض کارڈز کو مہاجرین کے حوالے سے بلاک کیا گیا ہے بعض کارڈز کو عدالتی احکامات کے بعد بلاک کر دیا گیا ہے اور مشکوک کارڈز میں بعض سرکاری ملازمین کی فیملیز بھی شامل ہیں نادرا ذرائع کے مطابق اب تک پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں قبائلی علاقوں درجنوں شہریوں کو نوٹسز کا اجرا کیا گیا ہے نوٹسز کے اجرا کے باوجود تحقیقاتی کمیٹیوں کے سامنے پیش نہ ہونے پر ذرائع کے مطابق قومی کارڈز کو بلا کر نکالا شروع کیا گیا ہے بعض شہریوں کے قومی کارڈز کو سابقہ دور میں مہاجرین پاسپورٹ بنانے اور بیرونی ممالک جانے کے الزامات میں بھی بلاک کیے گئے ہیں







