پاکستان کلچر، ٹورازم اینڈ آرٹس آرگنائزیشن اور پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان کلچر، ٹورازم اینڈ آرٹس آرگنائزیشن اور پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے درمیان اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کے دوران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔اس موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین حبیب ملک اورکزئی اور پاکستان کلچر، ٹورازم اینڈ آرٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین جاوید عزیز خیلجی نے معاہدے پر دستخط کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دونوں رہنماں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ادارے مستقبل میں باہمی تعاون کے ذریعے پاکستان کی ثقافت، سیاحت، فنونِ لطیفہ، ورثے کے تحفظ اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت دونوں اداروں کے درمیان مضبوط شراکت داری کی بنیاد ثابت ہوگی اور قومی و بین الاقوامی سطح پر مثبت سرگرمیوں، آگاہی مہمات، سیمینارز، کانفرنسز، تربیتی پروگراموں اور ثقافتی تقریبات کے انعقاد میں اہم کردار ادا کرے گی۔دونوں چیئرمینز نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس اشتراک سے معاشرے میں امن، رواداری، ثقافتی ہم آہنگی، انسانی حقوق کے احترام اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں نمایاں پیش رفت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed