کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے نواحی علاقے سوڈل میں موٹرسائیکل کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئیںمقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز تحصیل لاچی کے دیہی علاقے سوڈل میں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔ متوفیہ کی شناخت رحمان غنی کی اہلیہ کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے مزید اسباب اور موٹرسائیکل سوار کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔







