سکیورٹی فورسز کا آپریشن العزم’16 دہشت گرد مارے گئے

سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں،مستونگ میں ہلاک فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی تعداد16ہوگئی ،ہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ اور اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں کلی کند عمرانی، خڈکوچہ، مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔سکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور کمین گاہوں کو تباہ کر کے اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔بلوچستان میں جاری آپریشن العزم میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 16 دہشت گرد جہنم واصل کئے جا چکے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed