پیسکو نے مون سون بارشوں کے دوران بجلی بحالی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پیر کی رات سے تمام پیسکو ریجن میںشروع ہونے والی بارش اور تیز آندھی مسلسل 12 گھنٹوں تک جاری رہی جس سے پیسکو کے 148فیڈرز سے بجلی کی سپلائی معطل ہوئی ، مختلف مقامات پر23بجلی کے کھمبے گرگئے اور بجلی کی تاریں بھی ٹوٹ گئیں تاہم پیسکو ٹیمیں رات بھر مرمتی کاموںمیں مصروف رہیں اور بارش کے باوجود منگل کی صبح تک 48فیڈرز پر بجلی بحال کر دی گئی، پیسکو چیف اختر حمید خان کی ہدایت پرپیسکو منیجمینٹ نے مون سون کیلئے پہلے سے ہی تیاریاں مکمل کر لیں تھیں جس میں پیسکو ہیڈ آفس میں خصوصی کنٹرول روم کا قیام، بجلی کے کھمبوں ،ٹرانسفارمرز ،تاروں اور دیگر ضروری سامان کی اضافی مقدار کی فراہمی اور پیسکو ٹیموں کو 24گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات شامل تھیں جس سے بجلی کی جلد از جلدبحالی میں کافی مدد ملی، پیسکو ٹیمیں 24گھنٹے فیلڈ میں موجود رہیں اور بجلی کی جلد از جلد بحالی کیلئے کوششیں کیں جس کے نتیجے میں ایک ہی روز میں پیسکو نے 23بجلی کے کھمبوں کی مرمت کی، تقریباً 4000میٹر نئی تاریں بھی لگائیں گئی اور جن علاقوں میں ٹرانسفارمر خراب ہوئے وہاں ٹرانسفامر کی بھی فوری بدلی کی گئی اور36گھنٹوں کے اندر تمام 148 فیڈرز پر بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی، کچھ شہروںمیں جب ٹرانسفارمر کی کمی واقع ہوئی تو فوری طور پر دوسرے شہر سے ہنگامی بنیادوں پر ٹرانسفارمرز منگوائے گئے تاکہ جلد از جلد بجلی بحال کی جا سکے، چیف ایگزیکٹو آفیسر پیسکو انجینئر اختر حمید خان نے پیسکو آپریشن ٹیموں کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ جن کی مسلسل محنت سے بجلی کی بحالی کم وقت میں ممکن ہوئی ،







