نیشنل ایجوکیشن اسمبلی خیبر پختونخوا چیپٹر کی تقریبِ حلف برداری، فضل اللہ داد زئی وزیرِ اعلی منتخب

نیشنل ایجوکیشن اسمبلی خیبر پختونخوا چیپٹر کی تقریبِ حلف برداری پشاور میں سپیریئر گروپ آف کالجز کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی، جس میں فضل اللہ داد زئی کو نیشنل ایجوکیشن اسمبلی خیبر پختونخوا کا وزیرِ اعلی منتخب کیا گیا۔تقریب میں نیشنل ایجوکیشن اسمبلی کے بانی چیئرمین صغیر احمد، مرکزی صدر ناصر محمود سمرا ، ڈاکٹر شاہد رضا ، سپیریئر گروپ آف کالجز کے ریجنل ڈائریکٹر یاسر اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی، جبکہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین ماہرینِ تعلیم کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب وزیرِ اعلی فضل اللہ داد زئی نے کہا کہ نیشنل ایجوکیشن اسمبلی کے پلیٹ فارم کے ذریعے صوبے میں تعلیم کے شعبے کو درپیش مسائل کی نشاندہی، جدید تعلیمی رجحانات کے فروغ اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی ماہرینِ تعلیم کی آرا اور تجاویز کی روشنی میں پالیسی ساز اداروں کے سامنے تعلیمی مسائل مثر انداز میں پیش کرے گی تاکہ ان کے دیرپا حل کو یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر نیشنل ایجوکیشن اسمبلی کے بانی چیئرمین صغیر احمد، مرکزی صدر اور دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایجوکیشن اسمبلی ملک بھر کے ماہرینِ تعلیم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے تعلیمی شعبے میں مثبت اصلاحات، جدید رجحانات کے فروغ اور معیاری تعلیم کے لیے اپنا مثر کردار ادا کرے گی۔سپیریئر گروپ آف کالجز کے ریجنل ڈائریکٹر یاسر نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں، ماہرینِ تعلیم اور شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں، ماہرینِ تعلیم اور پالیسی سازوں کے باہمی تعاون سے ہی نظامِ تعلیم کو مضبوط اور مثر بنایا جا سکتا ہے۔تقریب کے اختتام پر شرکا نے نیشنل ایجوکیشن اسمبلی کی نومنتخب قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ ہر سطح پر اسمبلی کا ساتھ دیں گے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تعلیم سے وابستہ مسائل کی نشاندہی، نئے تعلیمی رجحانات کے فروغ، پالیسی سازوں تک مثر سفارشات پہنچانے اور نظامِ تعلیم میں بہتری کے لیے نیشنل ایجوکیشن اسمبلی اہم کردار ادا کرے گی، اور وہ اس مشن میں اسمبلی کی ہر ممکن معاونت جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed