پشاور میں آٹا مزید مہنگا’20کلو تھیلے کی قیمت میں 150روپے کااضافہ

پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے شہریوں پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا۔آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق صرف دو روز کے دوران 20کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100سے 150 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق مکس آٹے کے 20کلوگرام تھیلے کی قیمت 2ہزار 650روپے سے بڑھ کر 2ہزار 800روپے ہو گئی ہے، جبکہ فائن آٹے کے 20کلوگرام تھیلے کی قیمت 2ہزار 900روپے سے بڑھ کر 3ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث آٹے کی قیمتیں بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس کے اثرات براہِ راست عام صارفین پر پڑ رہے ہیں۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ روزمرہ استعمال کی اس بنیادی ضرورت کی قیمتوں میں مزید اضافہ روکا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed