کوہاٹ میں فائرنگ، پولیس اہلکار اور 13سالہ بچہ جاں بحق

کوہاٹ کے علاقے جنگل خیل چشمہ جات کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور 13سالہ بچہ جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122کے مطابق واقعہ جنگل خیل چشمہ جات کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں پولیس حوالدار اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ منتقل کیا، تاہم ڈاکٹرز نے دونوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 50سالہ پولیس اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل اور 13سالہ نقیب اللہ سکنہ میاں گھڑی کے ناموں سے ہوئی ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ فائرنگ کے محرکات اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed