رشتے کے تنازع پر ایم فل کی طالبہ کو کزن نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

رشتے کے تنازع پر ایم فل کی طالبہ کو کزن نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

کبیر والا کے علاقے سرائے سدھو کے موضع فرید پور میں فائرنگ کے واقعے میں 28 سالہ ایم فل کی طالبہ جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا تعلق ہراج برادری سے تھا اور اسے رشتے کے تنازع پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ کو مبینہ طور پر اس کے کزن اور اس کے 2 ساتھیوں نے نشانہ بنایا۔

واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال کبیروالہ منتقل کر دیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی  ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed