وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے کینڈا کے ہائی کمشنر کی ملاقات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے کینیڈا کے ہائی کمشنر کی اسلام آباد میں ملاقات، زراعت، معدنیات اور قابل تجدید توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ تعاون اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق کینیڈین ہائی کمشنر نے زراعت، کان کنی، معدنیات کی تلاش، ڈرلنگ، سروے اور طلبہ کے تبادلوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا خیبرپختونخوا کے ساتھ تجارتی روابط مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے اور کینیڈین سینئر ٹریڈ کمشنر کو صوبے کے کاروباری اداروں سے ملاقات کے لیے لایا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبائی حکومت امداد سے تجارت کی جانب منتقلی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور خیبرپختونخوا زراعت، معدنیات اور قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع رکھتا ہے۔ چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال کے ذریعے سات لاکھ ایکڑ بنجر اراضی زیر کاشت لائی جائے گی جو جنوبی اضلاع میں زرعی انقلاب کا باعث بنے گی۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ خام معدنیات کے بجائے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات پر توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ مہمند، گبرال کالام اور داسو پن بجلی منصوبے توانائی کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔ صوبائی حکومت نے اپنی ٹرانسمیشن لائن کمپنی قائم کر دی ہے جس کے تحت صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ سات روپے فی یونٹ بجلی پیدا کرتا ہے مگر مہنگی بجلی خریدنے کے اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے سرمایہ کاروں کو پرکشش مواقع اور مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed