ادویات سکینڈل’ سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت کا ہائیکورٹ سے رجوع

خیبرپختون خوا کے سرکاری ہسپتالوں کیلئے ادویات کی خریداری سے متعلق سکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی نے ضمانت پر رہائی کے لئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ اس حوالے سے دائر رٹ میں نیب، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فریق بنایاگیا ہے۔ رٹ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار سابق ڈی جی ہیلتھ ہیں جسکو ادویات سکینڈل میں گرفتار کیا گیا۔حالانکہ اس کے خلاف کیس مفروضوں پر مشتمل ہے ۔رٹ کے مطابق درخواست گزار پر ادویات کی خریداری میں ایک ارب روپے سے زائد کی خورد برد کا الزام ہے اور صرف الزامات پر اسے گرفتار کیا گیا نیب نے ابھی تک کوئی ٹھوس وجوہات نہیں بتائی ۔رٹ پٹیشن کے مطابق درخواست گزار کے خلاف نیب تحقیقات کریں جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوتی درخواست گزار کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔رٹ درخواست پر سماعت 27 جولائی کو ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed