ٹک ٹاک کا پاکستان میں اے آئی آگاہی بڑھانے کا اعلان

ٹک ٹاک نے پاکستان میں صارفین کو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کو بہتر طور پر سمجھنے اور شناخت کرنے میں مدد دینے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کردیا ہے، آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان میں ایپ کے اندر اے آئی لٹریسی ہب متعارف کرایا جائے گا۔ٹک ٹاک کے مطابق جنریٹو اے آئی کے ذریعے مواد تیار کرنے اور شیئر کرنے کے طریقوں میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے، اسی لیے کمپنی شفافیت بڑھانے کے لیے نئے تعلیمی وسائل، اسپیم کی بہتر شناخت اور صنعتی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو وسعت دے رہی ہے۔ٹک ٹاک نے نیوز اینڈ میڈیا لٹریسی الائنس یعنی NAMLE اور معروف ڈیپ فیک محقق ہنری اجدر کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جس کے تحت ایک عملی گائیڈ تیار کی گئی ہے۔گائیڈ میں صارفین کو اے آئی ٹیکنالوجی سمجھنے، اے آئی سے تیار کردہ مواد کی شناخت کرنے اور اے آئی ٹولز کو ذمہ داری سے استعمال کرنے کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ٹک ٹاک کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان میں ایپ کے اندر اے آئی لٹریسی ہب متعارف کرایا جائے گا۔ صارفین جب اے آئی سے متعلق موضوعات تلاش کریں گے تو انہیں تعلیمی وسائل فراہم کیے جائیں گے، جن میں اے آئی سے تیار کردہ مواد کی شناخت اور اے آئی سے چلنے والے تجربات کو اعتماد کے ساتھ سمجھنے سے متعلق عملی رہنمائی شامل ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed