صوابی’ سوتیلے ماں نے بیٹے کو قتل کردیا’ خاوند نے ملزمہ کی جان لے لی

ضلع صوابی کے علاقے مانیری پایاں، سانگہ بانڈہ میں گھریلو تنازعہ خونریز واقعے میں تبدیل ہوگیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ تکرار کے دوران سوتیلی ماں نے اپنے بیٹے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مقتول نوجوان کے والد نے مبینہ طور پر اپنی بیوی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ بھی جان کی بازی ہار گئی۔واقعے کے بعد دونوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed