جنوبی وزیرستان میں خودکش حملہ ناکام’ 4دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز محفوظ

جنوبی وزیرستان کے علاقے کری کوٹ، وانا میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملے کی کوشش کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشتگردوں نے بارود سے بھری خودکش گاڑی کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم الرٹ دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی بارود سے بھری گاڑی کو سیکیورٹی فورسز کے جدید اور مثر دفاعی نظام نے شناخت کیا، جس کے بعد اسے ہدف بنا کر خوارج کا خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا۔کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کو کسی قسم کا جانی نقصان نہیں پہنچا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق حملے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں خودکش حملہ آور سمیت 4 خوارج مارے گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشتگردوں کے خلاف سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کری کوٹ وانا پوسٹ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔یہ پوسٹ فتنہ الخوارج کے وانا بازار کی جانب نقل و حرکت کو روکنے میں بھی مثر ثابت ہو رہی تھی، جس کے باعث دہشتگرد عناصر نے اسے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشتگرد گروہ مسلسل ناکامیوں کے بعد ایسی کارروائیوں کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم فورسز کی بروقت کارروائیوں سے ان کے عزائم ناکام بنائے جا رہے ہیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed