کوہستان سیکنڈل’ ڈمپر ڈرائیور کی کمرشل اراضی ضبط

اپر کوہستان اسکینڈل میں ملوث ڈمپر ڈرائیور ممتاز خان کی مزید کمرشل پراپرٹی بھی ضبط کرلی گئی۔ممتاز خان کے بھائیوں حبیب اللہ اور حبیب الرحمن نے کمرشل جائیداد سے دستبرداری کی درخواست کی۔ احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔تحریری فیصلے کے مطابق اپر کوہستان میں مالیاتی بدعنوانی کے ایک بڑے اسکینڈل میں ممتاز خان کو ملزم نامزد کیا گیا تھا، تفتیش کے دوران ممتاز خان نے نیب کے ساتھ پلی بارگین کی تھی، جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا۔ معاہدے کے تحت، ممتاز خان نے 6 مرلہ پر محیط ایک کمرشل جائیداد مانسہرہ میں واقع ہے، سرکار کے حوالے کرنے کا وعدہ کیا تھا۔فیصلے میں کہا گیا کہ جائیداد ممتاز خان نے اپنے بھائیوں، حبیب الرحمن اور حبیب اللہ کے نام پر خریدی تھی۔ ممتاز خان کے بھائیوں نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا کہ یہ جائیداد درحقیقت ان کے بھائی ممتاز خان نے خریدی تھی جبکہ بھائیوں کے مطابق اس جائیداد کے سرکاری تحویل میں جانے پر کوئی اعتراض نہیں رکھتے۔ تحریری فیصلے کے مطابق دونوں بھائیوں نے حلف نامہ بھی جمع کروایا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ یہ رضامندانہ فیصلہ ہے، قانون اور ضابطے کے مطابق مذکورہ جائیداد کو فوری طور پر ریاست کی تحویل میں دیا جائے، اس کارروائی کو ممتاز خان کی پلی بارگین ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed