خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کے ہائوس ریکوزیشن الائونس میں اضافہ

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ہائوس ریکوزیشن الانس کی نئی شرحوں کی منظوری دے دی جس کا محکمہ خزانہ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق سول سیکرٹریٹ، وزیراعلی سیکرٹریٹ اور گورنر سیکرٹریٹ میں گریڈ 3 سے گریڈ 22 تک کے ملازمین اور افسران نئی شرحوں کے مطابق ہاس ریکوزیشن الائونس کے حقدار ہوں گے۔گریڈ 3 سے 6 کے ملازمین کو ماہانہ 6 ہزار روپے، گریڈ 7 سے 10 کے ملازمین کو 9 ہزار روپے، گریڈ 11 سے 13 کو 13 ہزار جبکہ گریڈ 14 اور 15 کے ملازمین کو 16 ہزار روپے ماہانہ ہاس ریکوزیشن الانس دیا جائے گا۔اسی طرح گریڈ 16 کے ملازمین کے لیے ماہانہ 18 ہزار روپے، گریڈ 17 اور 18 کے افسران کے لیے 21 ہزار روپے، گریڈ 19 کے لیے 28 ہزار اور گریڈ 20 کے افسران کے لیے 35 ہزار روپے ہاس ریکوزیشن الانس مقرر کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق گریڈ 21 کے افسران کو ماہانہ 42 ہزار روپے جبکہ گریڈ 22 کے افسران کو 52 ہزار روپے ہاس ریکوزیشن الانس ملے گا۔محکمہ خزانہ کا کہنا تھا کہ ہاس ریکوزیشن الانس کی نئی شرحوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed