چارسدہ کے علاقے کوٹک ترناب میں حق مہر کے تنازع پر سابق شوہر کی مبینہ فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، جبکہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ بٹگرام کی حدود میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں سابق شوہر واجد اللہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کو تقریبا چار ماہ قبل طلاق دی گئی تھی، جبکہ واقعے کی ابتدائی وجہ حق مہر کا تنازع بتایا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوں سے بھی تفتیش جاری ہے۔۔







