امریکہ ایران جنگ، ایران کے 30شہری،7فوجی جاں بحق

ایران نے دعوی کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے جنوب مشرقی ایران میں ایک فوجی اڈے پر کیے گئے میزائل حملوں میں کم از کم 7 ایرانی فوجی ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ ایرانی فوج نے اس کارروائی کو بزدلانہ جارحیت قرار دیتے ہوئے مناسب وقت پر بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق حملہ سیستان و بلوچستان صوبے کے علاقے ایرانشہر کے قریب واقع بمپور گیریژن پر کیا گیا، جہاں امریکی میزائلوں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 13 امریکی میزائل فوجی بیرکوں پر داغے گئے، جن کے نتیجے میں 388 ویں بریگیڈ کے سات اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے۔فوج کے مطابق حملے میں فوجی مہمان خانہ، گارڈ پوسٹس اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کا مقصد زیادہ سے زیادہ جانی نقصان پہنچانا تھا۔ایرانی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اس حملے کا فیصلہ کن جواب مناسب وقت پر دیا جائے گا اور اس کارروائی کو بغیر جواب کے نہیں چھوڑا جائے گا۔دوسری جانب ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران جنوبی ایران پر امریکی حملوں میں 30 سے زائد عام شہری بھی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر ممکن طریقے سے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کے مطابق جنوبی ایران ملک کا دھڑکتا ہوا دل ہے اور حکومت وہاں کے شہریوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک امریکا کی شرارتوں کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔آئی آر جی سی نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوج نے خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کے بہانے ایرانی فوجی اڈوں پر حملے کیے تاکہ اپنی ناکامی اور بے بسی کو چھپا سکے۔بیان کے مطابق کوئی بھی بحری جہاز ایرانی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے یا امریکی افواج کا ساتھ دینے کی ہمت نہیں کر سکا، اس لیے کسی جہاز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ایران کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے آپریشن صاعقہ کے آٹھویں مرحلے کے تحت خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed