اخبارات کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری انفارمیشن طلب

پشاور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود سرکاری اشتہارات کی مد میں اخبارات کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری انفارمیشن کو آج عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کردیئے ۔ توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس اعجاز خان پر مشتمل سنگل بنچ نے کی۔ گذشتہ روز کونسل آف پاکستان نیوزپیپرزایڈیٹرز(سی پی این ای)خیبر پختو نخواکے چیئرمین طاہرفاروق کی جانب سے شاہدنسیم چمکنی اور احسن مسعودایڈوکیٹس کی وساطت سے دائرتوہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے اخبارات کوجاری کردہ سرکاری اشتہارات کی مدمیں تقریباایک ارب80 کروڑ روپے کی ادائیگی کیلئے سال2023میں رٹ پٹیشن دائرکی گئی اور رٹ کی سماعت کے دوران بقایاجات کوتسلیم کیا گیا تاہم اس حوالے سے مہلت طلب کی گئی اورعدالت عالیہ نے 22مئی 2024کو اخبارات کو بقایاجات کی ادائیگی کے احکامات جاری کرتے ہوئے رٹ پٹیشن نمٹادی تاہم اتناعرصہ گزرنے کے باوجود تاحال بقایاجات ادا نہیں کئے جارہے ہیں اس بنا پر متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ، جس پر عدالت نے سیکرٹری اطلاعات کو بقایاجات کے چیکس سمیت آج بروز جمعرات عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کردیئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed