بجلی صارفین پر 200 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے، نیپرا نے نیشنل گرڈ کمپنی کو سسٹم اخراجات کی مد میں 200 ارب روپے وصول کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ کمپنی کی جانب سے گزشتہ تین سال کے ریونیو اخراجات کی وصولی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر نیپرا نے سماعت کے بعد تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ منظوری کے بعد ان اخراجات کی ادائیگیاں یکم اگست 2026 سے شروع کی جائیں گی، یہ رقم ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں، جن میں لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز شامل ہیں، کے ذریعے صارفین سے وصول کی جائے گی۔ ڈسکوز کو ٹیرف کی مد میں اضافی رقم وصول کرنے کی اجازت دی جائے گی، جس کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، اس فیصلے کے نتیجے میں بجلی کے بلوں میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے حکام کے مطابق یہ وصولیاں نیشنل گرڈ کے سسٹم اخراجات کی ادائیگی کے لیے کی جائیں گی تاہم اس کا براہ راست اثر بجلی صارفین کے ماہانہ بلوں پر پڑنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed