چمکنی میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایک خواجہ سرا قتل،دوسرازخمی

پشاور کے علاقے چمکنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا قتل اور دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے چمکنی میں خواجہ سرا قتل کر دیا گیا جبکہ نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانیوالی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خواجہ سرا زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے خواجہ سرا کی شناخت مشال عرف مشی کے نام سے ہوئی، جس کی عمر تقریبا 25 سال بتائی جاتی ہے۔ زخمی خواجہ سرا کی شناخت 22 سالہ بصیر ولد سید ولی کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed