مرغی کی اونچی اڑان، 415روپے فی کلو میں فروخت

پشاور میں مرغی 415 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ایک دن میں 15 روپے کا اضافہ جبکہ دو دن کے دوران 65 روپے کا اضافہ ہوا ہے مرغی کی کاروبار سے وابستہ تاجر منافع کے مد میں کروڑ پتی بن گئے ہیں۔۔ٹماٹر 300 روپے فی کلو سے تجاوز کر گیا ہے سبزیوں اور مرغی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔سبزیوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے باعث سفید پوش طبقے کے لیے سبزیاں خریدنے بھی ناممکن ہوتا جا رہا ہے جبکہ پشاور کے ضلعی انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کر لی ہے شہر میں دوسری طرف مردہ مرغیوں کی خرید و فروخت بھی جاری ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کے پیش نظر شہر میں مختلف اشیا کی بڑی مقدار میں سٹاک کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے پشاور میں مہنگائی کے باعث سفید پوش افراد کیلئے مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed