افغان مہاجرین پاکستانی کاروباری افرادکوکروڑوں کو ٹیکہ لگاگئے

پشاور سمیت صوبے بھر میں مہاجرین کے بے نامی جائیدادوں کو ضبط کرنے کے حوالے سے نشاندہی کا عمل مکمل کر لیا ہے شہر کے مختلف رہائشی اور بازاروں میں مہاجرین کی گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ مہاجرین کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے کے بعد شہر کے کاروباری مراکز رہائشی علاقوں میں درجنوں گھر خالی ہو گئے ہیں ۔شہر میں مہاجرین کی سب سے بڑے بڑے بازار پشاور بورڈ بازار ناصر باغ روڈ افغان کالونی پھندو اور خزانہ ناگمان سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بازار اور رہائشی علاقے سنسان ہو گئے ہیں مہاجرین نے بڑی تعداد میں اپنے سامان کی فروخت کا عمل شروع کر دیا ہے پشاور کا بورڈ بازار سامان کی فروخت کے حوالے سے سب سے بڑا بازار بن گیا ہے کاروباری مراکز کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی کاروباری افراد کیساتھ کاروبار کرنے والے مہاجرین لاکھوں روپے لے کر چلے گئے ہیں فروٹ منڈی میں کیلے کا کاروبار کرنے والے کاروباری افراد سے مہاجرین کاروباری افراد 15کروڑ روپے سے زائد لے کر چلے گئے ہیں ،لاکھوں مہاجرین پاکستانی کاروباری افراد سے قرض کی مد میں رقوم لے گئے ہیں ،کاروباری بازاروں میں مہاجرین کی چلی جانے کے بعد کاروباری مراکز بھی خالی ہونے لگے ہیں درجنوں مہاجرین کے شادی ہالز بند ہو گئے ،افغان ٹرانسپورٹ بھی بند ہونے لگا ہے شہر میں مہاجرین کے ڈاکٹرز اور ہسپتال سکولز کالجز بھی بند ہونے لگے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed