ملک میں پری مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں

کراچی: پری مون سون  کے دوران  ​رواں سال ملک میں معمول سے 13 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

محکمہ موسمیات نے اپریل سے جون کے دوران پری مون سون سیزن کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پری مون سون  کے دوران  ​رواں سال ملک میں معمول سے 13 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ  مجموعی طور پر  ملک میں یہ سیزن  معمول کے مطابق رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل میں ملک میں معمول سے 65 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ ہوئیں ​اس دوران اپریل کی بارشوں نے مئی اور جون کا خسارہ پورا کردیا کیونکہ مئی اور جون میں ملک میں بارشوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed