وفاقی آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم کردیا

وفاقی آئینی عدالت نے پیرسوہاہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم کردیا۔پیر کو وفاقی آئینی عدالت نے سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن سٹی کی اپیلیں منظور کرلیں، عدالت نے حکم امتناعی بھی ختم کردیا، ٹرائل کورٹس کو جلد از جلد مقدمات کے فیصلوں کی ہدایت کر دی۔وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ ملکیت کا فیصلہ ٹرائل کورٹس عدالتی ابزرویشنز سے متاثر ہوئے بغیر کریں گی، انتظامی معاملات کا فیصلہ ریگولیٹری باڈیز کریں گی۔جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں بہت سے نکات کو مد نظر نہیں رکھا گیا، کیس دائر کرنے یا نظر ثانی دائر کرنے پر بھی عدالت نے غصہ کیا، فیصلہ میں وہ کچھ لکھا گیا جس کا فسانہ میں ذکر نہ تھا، ہم نے جذباتی فیصلہ نہیں کرنا ہے۔وکیل احسن بھون نے کہا کہ عدالت نے کیس کو بہت اچھا پڑھا ہے، جس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ عدالت میں ہماری تعریفیں نہ کریں، جو سماعت ہوئی وہی حکم دیں گے، الف لیلیٰ کی کہانی فیصلہ میں نہیں لکھیں گے۔جسٹس حسن رضوی نے قرار دیا کہ فیصلہ پڑھا تو اندازہ ہوا بہت کچھ عدالتی کارروائی سے باہر کا لکھا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed