بنوں کے علاقے کفشی خیل بابو جان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار کانسٹیبل ضیا اللہ شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق شہید کانسٹیبل ضیا اللہ تھانہ سٹی بنوں میں بطور ڈرائیور فرائض انجام دے رہے تھے۔ وہ ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے انہیں نشانہ بنایا اور فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ شہید اہلکار کی میت کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں۔







