تھانہ فقیر آباد کی حدود بشیر آباد میں سابقہ و یلج کونسل چیئرمین کے جنازے میں شریک شہریوں کی چار موٹر سائیکلیں نامعلوم چور لے اڑے ۔ذرائع کے مطابق واقعہ کے باوجود تاحال باقاعدہ تفتیش کا آغاز نہیں کیا گیا، جبکہ سیف سٹی اور دیگر مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل نہیں کی گئی علاقہ مکینوں نے واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس فوری طور پر تحقیقات شروع کرے، سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے شہریوں کا نقصان پورا کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔







