وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہاہے کہ سال 2026 میں گندم کی مقامی پیداوار 16 لاکھ 32 ہزار میٹرک ٹن رہی، صوبے کو سالانہ 38 لاکھ 4 ہزار 537 میٹرک ٹن گندم کی کمی کا سامنا رہتا ہے جو دیگر صوبوں خصوصاً صوبہ پنجاب کے کسانوں سے خریدی جاتی ہے۔اس وقت سرکاری فوڈ گرین گوداموں میں 1 لاکھ 53 ہزار 933 میٹرک ٹن گندم موجود ہے،نجی شعبے میں گندم اور آٹے کا تخمینہ شدہ ذخیرہ 1 لاکھ 14 ہزار 806 میٹرک ٹن ہے ان خیالات کااظہار وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے معاون خصوصی برائے محکمہ خوراک ڈاکٹر محمد اسرار کے ہمراہ خیبر پختونخوا میں گندم کی پیداوار ، ترسیل کی صورتحال اور حکومتی اقدامات سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہاکہ صوبائی کابینہ نے پاسکو سے 1 لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کی منظوری دی ہے جس میں 250 ہزار میٹرک ٹن گندم وصول کی جا چکی ہے باقی 1 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن کے لیے ایم او یو پر دستخط اور پیشگی ادائیگی مکمل ہو چکی ہے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قومی اقتصادی کونسل میں خیبرپختونخوا کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں این ایف سی ، این ایچ پی اور گندم و آٹے کی ترسیل کے حوالے سے صوبے کا مقدمہ پیش کیا وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہاکہ صوبائی کابینہ نے مقامی کاشتکاروں سے 2 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کی منظوری دی ہے،قیمت فی 40 کلوگرام تین ہزار پانچ سو روپے کی قیمت مقرر کی گئی ہے فی الحال صوبے کے کسی بھی حصے میں گندم یا آٹے کی قلت نہیں اور مارکیٹ کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے وزیراعلی سہیل آفریدی کی ہدایات پر آٹے کی دستیابی سے متعلق نگرانی کی جارہی ہے، قیمتوں میں غیر ضروری اضافے کی روک تھام کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کیے جا رہے ہیں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہاکہ بدقسمتی سے پنجاب حکومت بین الصوبائی تجارت سے متعلق آئین پاکستان کے آرٹیکل 151 کی روح کے منافی گندم اور آٹے کی نقل و حمل پر غیر ضروری پابندیاں عائد کر رہی ہے ان اقدامات سے خیبر پختونخوا میں سپلائی متاثر ہونے، قیمتوں میں اضافے اور مارکیٹ پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو رہا ہے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہمیشہ خیبرپختونخوا سے امتیازی سلوک ہوتا ہے – مسلم لیگ ن فارم 47 کے ذریعے اقتداریں آئی ہے اسلیٔے انکو عوامی مشکلات کا احساس نہیں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی مینڈیٹ اور عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہاکہ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان وزیراعلی سہیل آفریدی گندم کی صورتحال کی باقاعدگی سے جائزہ لے رہے ہیں حکومت خیبر پختونخوا نے گندم اور آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لییآئینی اور پارلیمانی فورم سے رجوع کیا ہے خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت و پنجاب کو 15 مراسلے ارسال کیے ،وزیراعلی سہیل آفریدی نے گورنر اور اپوزیشن جماعتوں کو بھی اکٹھا کیا وفاقی اور پنجاب حکومتیں فوری طور پر بلا رکاوٹ گندم اور آٹے کی ترسیل یقینی بنائیں،غیر ضروری پابندیاں فوری ختم کی جائیں صوبائی حکومت مارکیٹ کی مسلسل نگرانی، اسٹریٹیجک ذخائر کے تحفظ اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطے کے ذریعے صوبے بھر میں گندم اور آٹے کی مسلسل دستیابی یقینی بناتا رہے گا







