مری جانیوالے سیاحوں کے لیے اہم ہدایت جاری

مری جانے والے سیاحوں کے لیے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرانے جی ٹی روڈ پر سفر سے گریز کریں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مری ڈاکٹر رضا تنویر نے سیاحوں کو مری آمد کے دوران پرانے جی ٹی روڈ کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت سڑک پر تعمیر و مرمت اور کارپیٹنگ کا کام جاری ہے۔ ویڈیو بیان میں ڈی پی او نے کہا کہ مری پاکستان کا سب سے بڑا سیاحتی مقام ہے، جہاں ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح آ رہے ہیں جبکہ مری پولیس ان کا خیرمقدم کرنے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے سیاحوں کو ہدایت کی کہ داخلے کے لیے صرف مری ایکسپریس وے استعمال کریں، جبکہ مری شہر کی جانب جانے کے لیے تین متبادل لنک روڈز بھی فعال کر دیے گئے ہیں۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک کے دبا سے بچنے کے لیے سیاح بستان موڑ، مسیاڑی لنک روڈ اور جھیکا گلی روڈ استعمال کریں تاکہ غیر ضروری ٹریفک جام سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مری پولیس سیاحوں کی سہولت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed