اے این پی کا دہشتگردی کیخلاف جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے سابق رہنما ہارون بلور شہید کی برسی کے موقع پر پارٹی کی صوبائی قیادت نے ان کی قبر پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ان کی قومی و سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ یاد رہے کہ آج شہید اے این پی رہنما کی آٹھویں برسی منائی گئی۔اے این پی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔اپنے پیغام میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ ہارون بشیر بلور جرات، بہادری، عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے علمبردار تھے، وہ اپنے والد بشیر احمد بلور شہید کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے امن، عدم تشدد، جمہوریت اور پختون عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی اور اسی راستے میں اپنی جان قربان کی۔میاں افتخار حسین کے مطابق دہشت گردی نے رہنما کی جان تو لے لی، لیکن ان کے نظریات، عوامی خدمت کے جذبے اور باچا خان کے فلسف امن و عدم تشدد کو ختم نہیں کر سکی۔صوبائی صدر نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں 1300 کارکنوں کی قربانیاں دی ہیں، ان کے بقول بلور خاندان کی قربانیاں اے این پی کی سیاسی تاریخ کا ایک روشن باب ہیں، جبکہ قومی تحریک کے تمام شہدا کی قربانیاں پارٹی کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔میاں افتخار حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور تشدد کے خلاف باچا خان کے فلسف عدم تشدد اور انسان دوستی کی روشنی میں جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہی راستہ خیبرپختونخوا اور پورے خطے میں پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کی ضمانت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed